بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا،

نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا،

سابق وزیر داخلہ نے عہدے سے برطرفی کے بعد ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں. تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے عہدے سے برطرفی کے بعد ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت پر رائے مانگ لی ۔

اس دوران ایک صارف نے سرفراز بگٹی پر کٹھ پتلی ہونے کا الزام عائد کیا تو سابق صوبائی وزیر داخلہ نے اسے مسخرہ قرار دے دیا۔گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا،جس کے بعد سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے رائے مانگ لی۔ٹویٹر میں دیے گئے اپنے سوالنامے میں انھوں نے کئی جماعتوں کو بطور آپشن رکھا ہے، اس سوالنامے پر اب تک ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ایک صاحب نے رائے دینے کے بجائے ان پر تنقید ہی کر ڈالی اور لکھا کہ سرفراز بگٹی صاحب، آپ اپنی سوچ اور فیصلے میں آزاد نہیں،اب آگے کا راستہ آپ کے آقا ہی آپ کو بتائیں گے، کیونکہ آپ تو ان کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیشہ ان کے لیے کام کرتے رہیں گے،

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*