بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لیڈر،ٹرمپ کی دھمکیوں پر عمران خان کا ایسا منہ توڑ جواب

لیڈر،ٹرمپ کی دھمکیوں پر عمران خان کا ایسا منہ توڑ جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور الزامات کے بعد پاکستان بھر میں شدید ردعمل آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، افغانستان میں ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان ہی کو ہوا ہے۔
کیونکہ اس کے لیے کوئی خاص مقاصد نہیں تھے۔ افغانستان کا مسئلہ حل کرنےکے لیے کبھی بھی سیاسی حل کی جانب توجہ نہیں دی گئی ۔افغانستان میں بمباری ہوئی ، لوگوں کو مارا گیا ۔ اس سب کے باوجود اس جنگ میں زیادہ نقصان اٹھانے والے ملک پاکستان کو ہی قصور وار ٹھہرانا افسوسناک ہے۔ افغانستان میں امریکیوں کی مدد کرنے پر کس ملک نے 70ہزار جانیں گنوائیں؟ اور اگر ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی بات کی جائے تو ملکی معیشت کو 100بلین ڈالرز تک کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنی حکومت کو تجویز دوں گا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے بغیر بھی لڑ سکتے ہیں ۔

امریکہ سے امدادلینا ہمیں کافی مہنگا پڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم افغانستان کے مسئلے سے علیحدہ ہی ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 کا پہلا ٹوئٹ ہی پاکستان سے متعلق کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو گزشتہ 15 سالوں کے درمیان 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی جبکہ امداد کے بدلے میں پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، اور ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*