بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عرب مسلمان اداکارہ نے رات گئے اپنے بیڈ روم سے ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ

عرب مسلمان اداکارہ نے رات گئے اپنے بیڈ روم سے ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ

سوشل میڈیا پر اپنی فحش ویڈیو پوسٹ کر کے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کرنے والی مشہور مصری اداکارہ غازہ عبدالرزاق کو عدالت نے گزشتہ روز بری کردیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق غازہ نے چھ ماہ قبل اپنے بیڈ روم سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ نہایت قابل اعتراض لباس پہنے نظر آئیں۔ اگرچہ انہوں نے یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے جلد ہی بعد ڈیلیٹ کردی لیکن تب تک یہ ہزاروں سوشل میڈیا صارفین تک پہنچ چکی تھی۔
اس ویڈیو کی وجہ سے مصر میں ایک ہنگامہ برپاہوگیا اور اداکارہ کے خلاف بے حیائی کا مظاہرہ کرنے اور شراب پینے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا۔ اداکارہ نے اس واقعہ پر سرعام معافی بھی مانگی اور وضاحت پیش کی کہ وہ درد کش ادویات کا استعمال کررہی تھیں جن کی وجہ سے ان کی حالت غیر متوازن نظر آئی، جسے کچھ لوگوں نے شراب کا اثر سمجھ لیا۔ وہ اس سے پہلے 2007ءمیں بھی اس وقت تنازعے میں گھر گئی تھیں جن انہوں نے مصری ٹی وی پر دکھائی جانے والی مشہور فلم ہینا مائسیرا (اچھے وقتوں کی منتظر) میں ایک ہم جنس پرست خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*