نیوزی لینڈ میں ایک طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے نارتھ لینڈ یں ایک چھوٹے طیارے کےحادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔
کیپارہ میں طیارہ گرتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں کہ دوڑیں لگ گئیں اور تحقیقات اور امدادی کا رروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ بدقسمت طیارے کو اپنی منزل ویروا سے صرف ایک کلو میٹر پہلے حادثہ پیش آیا۔ دو سیفٹی افسران کے ذمہ تحقیقات کاکام لگا دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ وینزآر وی 7تھا۔