بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دنیا کی وہ واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ ایک بیگ میں ڈال کر گھومتی ہے

دنیا کی وہ واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ ایک بیگ میں ڈال کر گھومتی ہے

دنیا میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جو اپنا دل ایک بیگ میں ڈالے گھومتی ہے ۔جی ہاں ،یہ کوئی فرضی کہانی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کلے ہال میں ایک خاتون رہائش پذیر ہے جس کا نام سلویٰ حسین ہے اس کی عمر 39 سال ہے ، جون 2017 میں سلویٰ حسین کو ہارٹ اٹیک ہوا لیکن اس کا دل ناکارہ ہوگیا۔وہ اس وقت گھر میںاکیلی تھی۔ اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض 200میٹر کی دوری پر

اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی۔ وہاں سے اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں چار دن تک اس کا علاج جاری رہا لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ایک اورہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیا اور اس کے سینے میں ”پاور پلاسٹک چیمبرز“ لگا دیئے جن سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں جو کہ باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔ اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔ یہ تینوں چیزیں سلویٰ ایک بیگ میں ڈالے ہمیشہ اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہے۔

ان تمام چیزوں کا وزن لگ بھگ 7کلوگرام ہے۔اس حیران کن ڈیوائس کی قیمت 86ہزار پاﺅنڈ تقریباً 1کروڑ 28لاکھ روپے ہے۔سلویٰ کا کہنا ہے کہ میں خود کو دنیا کی خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں کہ دل ناکارہ ہونے کے بعد بھی زندہ ہوں۔ اب میرے شوہر یا کسی اور فرد کو ہمہ وقت میرے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔‎‎

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*