بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پریانکا نے کرن جوہر کو تھپڑ رسید کردیا

پریانکا نے کرن جوہر کو تھپڑ رسید کردیا

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلمساز کرن جوہر کو تھپڑ رسید کردیا۔

پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارت میں موجود ہیں اور امریکہ سے فلموں کی شوٹنگ کی چھٹیاں لے کر بھارت آئی ہیں۔

بھارت میں جہاں انہوں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی وہیں انہوں نے دیگر کئی تقریبات اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ فلمساز کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی کے ریئلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹازر‘ کے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو اپنی پسندیدہ ترین فلم قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ اور دونوں ہدایت کاروں نے ریئلٹی شو میں فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا وہ سین دوبارہ سے کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کرن جوہر ’بیئر‘ لینے امریش پوری کے اسٹور جاتے ہیں اور ناکام ہوکر لوٹتے ہیں اور شاہ رخ خان ان کے سر پر مارتے ہیں۔

فلمساز روہت شیٹھی امریش پوری بنے، کرن جوہر نے اپنا ہی کردار اور پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کا کردار کیا ہے۔

اس سین کے دوران کرن کو اسی انداز میں پریانکا نے تھپڑ مارا جس انداز میں فلم میں شاہ رخ خان نے کرن کو مارا تھا۔

اداکارہ پریانکا نے اس موقع پر کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار فلم دیکھی تھی تب سے ہی وہ کرن کو ایسے مارنا چاہتی تھیں جس پر سب نے زوردار قہقہہ لگایا۔

یاد رہے کہ کرن جوہر اور روہت شیٹھی کا شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار‘ جنوری میں آن ایئر ہوگا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*