بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عوام کی دعائیں رنگ لائیں ۔۔ نئے سال کے ساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا تحفہ

عوام کی دعائیں رنگ لائیں ۔۔ نئے سال کے ساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا تحفہ

نیپرا نے عوام کے 15 ارب روپے بچا لیے، سی پی پی اے کی سفارشات مسترد کرکے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ سی پی پی اے نے سفارش کی تھی کہ نومبر کے مہینے میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7 ارب 17 کروڑ یونٹ رہی جس پر 25 ارب 24 کروڑ روپے لاگت آئی۔
بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی اوسط لاگت 3 روپے 52 پیسے رہی جبکہ نومبر کے مہینے میں ایندھن کی لاگت کی مد میں صارفین سے 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سی پی پی اے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 78 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز دیتی لیکن سی پی پی اے نے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 15 ارب روپے کا ریلیف کمپنیوں کو دینے کی سفارش کر دی۔ نیپرا حکام نے نشاندہی کی تو اتھارٹی نے سماعت کے دوران سی پی پی اے کی یہ سفارش مسترد کر دی اور بجلی گھروں کو بقایا جات کی مد میں 4 ارب 50 کروڑ روپے دینے کی اجازت دے دی جس کے بعد اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 47 پیسے کی بجائے 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں ملے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*