بنیادی صفحہ / اہم خبریں / علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں!!

علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں!!


پاکستانی ماڈل و گلوکار علی ظفر کے چاہنے والوں میں لڑکیوں کی کثیر تعداد شامل ہے جو انہیں ایک نظر دیکھنے اور ملنے کی خواہش لئے پھرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک لڑکی کی خواہش جب پوری ہوئی تو اس نے چیخوں سے آسمان سر پر اٹھا لیا اور اگر یہ کہا جائے کہ علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں تو غلط نہ ہو گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر کسی جگہ پر کنسرٹ کر رہے ہیں کہ اس دوران حاضرین میں موجود ایک لڑکی رکاوٹ عبور کر کے سٹیج کے قریب آنے کی کوشش کرتی ہے۔ جس پر سیکیورٹی پر مامور افراد اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ علی ظفر کیساتھ ملنے پر بضد رہتی ہے۔
علی ظفر کا دل بھی پگھل جاتا ہے اور وہ اپنا ہاتھ لڑکی کی طرف بڑھا دیتے ہیں جسے تھامنے کے بعد لڑکی ہاتھ چھوڑنے سے انکار کر دیتی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے علی ظفر اسے اپنے پاس سٹیج پر کھینچ لیتے ہیں۔
جیسے وہ سٹیج پر پہنچی تو چیخوں کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ حاضرین بھی دم بخود رہ گئے اور اتنا شور مچا کہ کانوں پڑی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اسے پسند اور شیئر کر چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*