بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ”عمران خان کی یہ چیز کے پی کے حکومت کے پیسوں سے چلتی ہے

”عمران خان کی یہ چیز کے پی کے حکومت کے پیسوں سے چلتی ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الزام لگا یا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات سمیت تمام خرچے خیبر پختونخواہ حکومت برداشت کرتی ہے ،سپریم کور ٹ عمران خان کو کہتی ہے کہ نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی تمہاری نہیں ہے ۔لاہور میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد جدی پشتی امیر تھے تو کیا وہ لندن میں فلیٹ نہیں خرید سکتے ،جس انسان کے آگے پیچھے کسی نے کبھی حلال نہیں کمایا ،جس کا والد کرپشن کے کیس میں نکلا ،جس کے ہاتھ خیرات،زکوةاور دوسروں کی اے ٹی ایم پر ہوتے ہیں ،جس کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات سمیت تمام خرچے خیبر پختونخواہ حکومت برداشت کرتی ہے ،وہ کہتا ہے کہ نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی میں نے بنائی تھی لیکن عدالت کہتی ہے ،یہ آف شور کمپنی آپ کی نہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کہا جاتا ہے آپ کے معاملات سپریم کورٹ بہتر جانتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عدالت میں غلط دستاویزات جمع کرائے اور بعد میں موقف اختیار کیا کہ میرے اکاﺅینٹنٹ کی غلطی ہے ،عمران خان نے جتنے بھی جھوٹ بولے اور غلط بیانی کی ،وہ عدالت کی نظر میں صادق اور امین ہوں گے لیکن عوام کی نظر میں نہیںہیں ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*