بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دنیا کی تاریخ کی شرمناک ترین پریم کہانی،

دنیا کی تاریخ کی شرمناک ترین پریم کہانی،

ایک 79سالہ برطانوی بوڑھا شخص 24سالہ غیرملکی لڑکے کے پیار میں پاگل ہو گیا اور اس کے لیے اپنا گھر تک بیچ ڈالا، لیکن پھر اس کے ساتھ جو ہوا، کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فلپ کلیمنٹس نامی یہ معمر شخص نائب بشپ کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا۔

انٹرنیٹ پر اس کی ملاقات رومانیہ کے ایک نوجوان سے ہوئی اور دونوں میں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔فلپ چونکہ ہم جنس پرست تھا چنانچہ اس نے فلورین میرین نامی نوجوان سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔فلپ نے فلورین کو ویزہ دلا کر برطانیہ بلایا جہاں دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد فلپ نے برطانوی شہر سینڈوچ میں واقع اپنا گھر بیچ ڈالا اور 1لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً1کروڑ 49لاکھ روپے) خرچ کرکے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں فلیٹ خرید لیا تاکہ شادی کے بعد اپنے ’شوہر‘کے ساتھ وہاں رہ سکے۔ یہ گھر اس نے اپنے ’شوہر‘ کے نام کروا دیا تھا۔

اس کے کچھ عرصہ بعد دونوں میں جھگڑا ہوا اور پھر طلاق ہو گئی۔رواں سال اپریل میں ان کی شادی ہوئی تھی اور اب طلاق کے بعد فلپ خالی ہاتھ واپس برطانیہ پہنچ چکا ہے جہاں اس کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں رہا اوراب وہ اپنے دوستوں کے پاس رہ رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*