بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایک اور پنچھی اُڑنے کو تیار،

ایک اور پنچھی اُڑنے کو تیار،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر پر فیصلہ سنایا۔مخدوم شہاب الدین نے عدالت سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی تھی۔ دائر درخواست میں مخدوم شہاب الدین نے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کے لیے درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے مخدوم شہاب الدین کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*