بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اس خلیجی ملک کو ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کی ضرورت پڑ گئی

اس خلیجی ملک کو ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کی ضرورت پڑ گئی

2022 میں قطر میں فٹبال کا ورلڈ کپ ہونے جاریا ہے ۔ایسے میں وہاں ایک لاکھ سے زائد ورکرز کی ضرورت ہے جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قطری حکومت کے تعاون سے کام کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں قطر میں منعقد ہو گا،

جس کے لیے روڈ انفرسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد کی ضرورت موجود ہوگی۔ اسی سلسلے میں قطری سفیر نے نیشنل وکیشن اور ٹیکنیکل ٹرینگ کیمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے بھی ملاقات کی ہے۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ورکرز کی ٹیکنیکل شعبہ جات میں مہارت اور جدید خطوط پر دی گئی وکیشنل ٹریننگ سے کئی نئے مواقع میسر آ سکیں گے اور پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*