بنیادی صفحہ / اہم خبریں / آفریدی نے بالآخر عمران خان کی حمایت کردی ، ایسامطالبہ کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

آفریدی نے بالآخر عمران خان کی حمایت کردی ، ایسامطالبہ کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے ۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ازجلد ضم کر کے نیا اور مضبوط صوبہ بنایا جائے۔
اس طرح شاہد خان آفریدی نے عمران خان کی مؤقف کی حمایت کر دی ہے ۔ عمران خان بھی فاٹا کو کے پی ضم کرنے کی واضح حمایت کر چکے ہیں جبکہ حکومت کے حامی اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے مسئلے میں ہماری جماعت فریق نہیں، فاٹا کے مسئلے کو فاٹا کے عوام اور جرگہ کے اتفاق سے حل کیا جائے۔بوم بوم آفریدی فاٹا اصلاحات اور قبائلی عوام کو حقوق دینے کیلئے میدان میں آگئے ۔مشہور بلے باز شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے بھرپور حمایت کی ۔ شاہد آفریدی نے کہا اب تک فاٹا کی عوام کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ازجلد ضم کر کے نیا اور مضبوط صوبہ بنایا جائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*