بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عروہ حسین نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی ایسی تصاویر جاری کر دیں

عروہ حسین نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی ایسی تصاویر جاری کر دیں


وقت کا پہیہ گھومتا جا رہا ہے اور سال گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلتا، صرف ایک سال پہلے فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی وہ موضوع تھا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی تھی۔
دونوں نے اپنے ہٹ ڈرامے ”اوڈاری“ کے بعد شادی کی خبر سنا دی اور پھر دونوں اس حسین بندھن میں بندھ گئے جسے ایک سال گزر بھی گیا ہے۔ دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ ایک دوسرے کیساتھ منائی اور خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کے علاوہ اسے مزید یادگار بنانے کیلئے ایک زبردست فوٹو شوٹ بھی کروا ڈالا۔
عروہ حسین نے شادی کی پہلی سالگرہ پر فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیں تو گویا ’آگ‘ ہی لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


اداکارہ فرحان سعید نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”ایک سال گزر گیا ہے اور تمہارے لئے میرے پیار میں صرف اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ اس سب کیلئے بہت بہت شکریہ جو تم نے میرے اور ہمارے لئے کیا! میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمہیں دل و جان سے پیار کروں گا اور ہمیشہ تمہاری حفاظت کروں گا۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔“
عروہ حسین بھی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں، انہوں نے بھی اپنے شوہر کی پوسٹ کے جواب میں ایک پوسٹ کی اور شادی کی تصاویر میں سے ایک شیئر کرتے ہوئے لکھا ”شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ شرارتوں، ڈانس اور زندگی کے پارٹنر ہو تم، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔“

لیکن اس کے بعد عروہ حسین نے جو تصاویر اپ لوڈ کیں وہ انٹرنیٹ پر آگ لگا دینے کیلئے کافی تھیں۔ اس فوٹو شوٹ میں یہ صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ کتنی محبت کرتے ہیں اور ان کے مداح بھی اس خوبصورت موقع پر دعاگو ہیں کہ ان کے درمیان یہ پیار اور محبت ہمیشہ قائم رہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*