بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عائشہ گلالئی کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کیساتھ ہی تحریک انصاف بھی حرکت میں آگئی ۔۔

عائشہ گلالئی کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کیساتھ ہی تحریک انصاف بھی حرکت میں آگئی ۔۔

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی کی الگ پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔ایک انٹرویو میں شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا
کہ عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئیں ہیں، اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے جبکہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہوگئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ آئندہ برس ممکن ہے کہ وہ اپنی خود سیاسی پارٹی متعارف کروائیں جس کا اعلان جلد کریں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*