بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام

بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والے اداکار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی حد تک فحاشی اور عریانی کے بھی خلاف ہیں اور وہ اس کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھاتے نظر آتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر بھی بہت کم نظر آتے ہیں ۔اب انہوں نے کنڈوم کی مشہوری میں کام کرنے پر بپاشو باسو کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق بپاشا باسو نے اپنے شوہر کرن سنگھ کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام کیا تو سلمان خان نے دونوں میا ں بیوی کو مشہور زمانہ پروگرام ”بگ باس“کے سیزن 11سے باہر نکال دیا ۔سلمان خان نے اپنے پروگرام کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ”بگ باس “کے لیے ایسے اشتہارات سے گریز کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ ”بگ باس“پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا پروگرام ہے اور اس وقت فیملی کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہیں ،بڑے اور بچے ایک ساتھ بیٹھ کر پروگرام دیکھتے ہیں اس لیے اس قسم کے اشتہارت نہیں دکھانے چاہئیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*