بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اداکارہ صدف کنول نے مبینہ ’محبوب‘ کی تصاویر جاری کر دیں،

اداکارہ صدف کنول نے مبینہ ’محبوب‘ کی تصاویر جاری کر دیں،

ماڈل و اداکارہ صدف کنول سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم تفصیلات فراہم کرتی ہیں اور تقریباً تمام ہی پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک ’سنگل‘ ہیں اور کسی کے پیار میں گرفتار نہیں ہوئیں مگر اب سامنے آنے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
صدف کنول نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی مہندی کی تقریب میں شریک ایک لڑکے ’ابراہیم‘ کیساتھ دیکھی جا سکتی ہیں جسے انہوں نے ”مسٹر رائٹ“ کا نام دیا۔


یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی یہ گمان کر رہا ہے کہ صدف کنول کو بھی بالآخر ’صحیح لڑکا‘ مل ہی گیا ہے اور مستقبل میں وہ شائد اسی کیساتھ شادی بھی کریں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*