بنیادی صفحہ / اہم خبریں / چین ایک بار پھر بازی لے گیا ۔۔ ایسا حیران کن جہاز ایجاد کر ڈالا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔۔

چین ایک بار پھر بازی لے گیا ۔۔ ایسا حیران کن جہاز ایجاد کر ڈالا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔۔

بیجنگ : چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا ہے ، اس طیارے میں پچاس افراد سفر کر سکتے ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا ،

اے جی 600 نامی طیارے کا حجم بوئنگ سیون تھری سیون کے برابر ہے اور اس میں چار ٹربوپراپ انجن لگے ہیں۔ اس طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژوہوئی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔طیارے میں پچاس افراد سوار ہو سکتے ہیں اور اس نے بارہ گھنٹے پرواز کی ، اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے۔چینی ہوائی کمپنی نے آٹھ برس کے عرصے میں یہ طیارے تیار کیا، یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ) ہے۔اس کی پہلی آزمائشی پرواز کو چینی ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔ یہ ہوائی جہاز جنگلات اور دیگر مقامات پر لگی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*