بنیادی صفحہ / اہم خبریں / صنم جنگ کے بچے کی پیدائش کے بعد پاکستانیوں کے اداکارہ پر انتہائی شرمناک حملے

صنم جنگ کے بچے کی پیدائش کے بعد پاکستانیوں کے اداکارہ پر انتہائی شرمناک حملے

اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اس موقع پر انہوں نے بہت ہی مختصر چھٹی لی اور جلد ہی اپنے شو کی میز بانی کے لئے واپس آ گئیں۔ بدقسمتی سے یہ فیصلہ ان کے لئے بہت تکلیف دہ ثابت ہوا۔ ان کے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی اور انہیں بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ مثال کے طور پر ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا ”اب ہم انہیں ڈراموں میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ بہتر ہے کہ یہ اپنا وقت جم میں گزار اکریں۔“ ایک اور نے کہا ”یہ جتنی موٹی ہوگئی ہے بس اب یہ سٹیج ڈراموں میں ہی رول کرسکتی ہے۔“ ایک اور صاحب کا کہنا تھا ”جتنی موٹی یہ ہوگئی ہے اس حساب سے تو اسے اب ڈراموں میں ماں کا ہی کردار ملے گا۔“


صنم جنگ یہ تمام تنقید خاموشی سے سنتی رہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوشش بھی جاری رکھی۔ اب انہوں نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں کہ دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے ہیں ۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق صنم جنگ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک جانب اپنی وہ تصویر لگائی ہے جس میں ان کا موٹاپہ جھلکتا ہے تو دوسری تصویر ترین تازہ ترین ہے جس میں وہ بے حد سمارٹ نظر آ رہی ہیں۔ صنم جنگ نے اس پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ انہوں نے ساڑھے 17 کلو وزن کم کیا ہے ۔ان کی یہ تازہ ترین تصویر دیکھ کر ان کے پرستار بہت خوش ہوئے ہیں اور ان کی ہمت اور محنت کو داد دے رہے ہیں۔ اب تو ان پر تنقید کرنے والے بہت سے لوگ بھی ان سے کہہ رہے ہیں ”پلیز اپنا ڈائیٹ پلان تو بتا دیں!“

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*