بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کترینہ کیف خود تو حسین ہیں ہی مگر کیا آپ نے ان کی باقی 3بہنیں دیکھی ہیں؟ ایسی تصاویر منظرعام پر آگئیں

کترینہ کیف خود تو حسین ہیں ہی مگر کیا آپ نے ان کی باقی 3بہنیں دیکھی ہیں؟ ایسی تصاویر منظرعام پر آگئیں

‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی نمائش آج ہوئی، ایسے میں فلم سٹار فلم کی پرموشن اور سکریننگ میں مصروف ہونے کی بجائے کرسمس منانے کیلئے چھٹیوں پر لندن پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی بہنوں کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ قطرینہ کا کہنا تھا کہ اس تصویر میں ان کے بہنوں میں سے زیادہ تر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ 34 سالہ اداکارہ قطرینہ کیف کی 6 بہنیں ہیں
جن میں سے 4 اس تصویر میں موجود ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی دادی کے ساتھ بھی تصویر اپلوڈ کی۔ ان کی دونوں پوسٹس پر ہزاروں افراد نے کمنٹس کیے۔ جبکہ دوسری جانب معروف شخصیات کی نجی زندگی کی معلومات ہمیشہ سے ہی میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں تاہم ان دنوں اس حوالے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہےہیں جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہےجس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیں۔


اداکارہ نے سب کے سامنے ڈرائیور پر نجی زندگی کی معلومات میڈیا کو دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب جھاڑ پلائی اورڈرائیور کو نوکری سے فارغ بھی کردیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*