بنیادی صفحہ / اہم خبریں / موبائل کی بیٹری پر موجود یہ خفیہ نشان ،

موبائل کی بیٹری پر موجود یہ خفیہ نشان ،

موبائل ایک ایسی چیز ہے جو ہر وقت کسی نہ کسی کے ہاتھ میں موجود ہوتا ہےاس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ موبائل اپنوں سمیت دوسرے افراد کے ساتھ رابطے کا سب سے تیز اور آسان ترین ذریعہ ہے ۔تاہم موبائل کی کئی خامیاں بھی ہیں ،جس کی وجہ سے ہمیں کئی ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہزاروں روپے کا نقصان اس کے علاوہ ہے ۔ لیکن موبائل کمپنیوں نے بہت سی فنی خرابیوں کو ڈھونڈنے کا حل بتایا ہو تا ہے

تا کہ وہ موبائل فون خراب ہونے سے پہلے اس خرابی کو دور کرلیں ۔لیکن ہمیں اس سے متعلق معلوم نہیں ہوتا۔آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ موبائل فون اندر سے نمی کی وجہ سے سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے خراب ہو جاتاہے ۔ جس کی وجہ سے کوئی آئی سی یا مدر بورڈ ہی کام کرنا چھوڑ دیتاہے ۔اس کا حل کمپنی نے بیٹری میں ہی دیا ہوتا ہے ۔اکثر موبائلوں کی بیٹریوں کے کونے پر باہر کی طرف ایک نشان ہوتا ہے جو صرف موبائل میں موجود نمی کی مقدار بتانے کے لیے ہوتا ہے ۔اگر یہ نشان بغری رنگ کے ہو تو سمجھیں آپ کے موبائل میں کسی بھی طرح کی نمی نہیں ،تاہم اگر اس کا رنگ مکمل سرخ ہویا کم سرخ دکھائی دے تو آپ سمجھ لیں آپ کے موبائل میں نمی ضرو ر ہے ،جو کسی بھی وقت موبائل کو خراب کرنے کا موجب بن سکتی ہے ۔اگر ایسا ہو توآپ اپنے موبائل کو فوری طور پر چیک کروائیں ۔یقیناً یہ معلومات آپ کو کئی طرح کی پریشانیوں سے بچا سکتی ہیں ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*