بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک پرتعیش گاڑی میں سواری ، اقرار الحسن نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک پرتعیش گاڑی میں سواری ، اقرار الحسن نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک پرتعیش گاڑی میں سواری ، اقرار الحسن نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔۔۔۔۔۔لاہور (نیوز ڈیسک)مولانا طارق جمیل کے بیانات سننے والوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات میں حقوق العباد پر بہت زور دیتے ہیں ۔

وہ بعض اوقات سماجی نا انصافیوں پر بھی اپنے دکھ و درد کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔مولانا طارق جمیل کے موضاعات اور فن خطابت سے بہت سے لوگ متاثر ہیں ۔مولانا طارق جمیل تبلیغی مقاصد کے لیے نا صرف پاکستان میں سرگرم ہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تبلیغی کام کے لیے جاتے رہتے ہیں جہاں وہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں ۔مولانا طارق جمیل کی ایسی ہی غیر ملکی دورے کے دوران پرتعیش گاڑی سے اترتے ہوئے تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی


جس پر اینکر پرسن اقرارالحسن بھی سامنے آگئے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کا دفاع کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ ”فرینکفرٹ جاتا ہوں تو دوست فراری کے ساتھ لینے آتے ہیں ،گلاسگو میں ایک دوست کے پاس لیمبر گنی ہے ،ایڈن برگ میں دوست رولز رائس پر شہر گھماتا ہے

،ایسے موقع پر کیا کہا کروں کہ آپ چلیںمیں ٹیکسی میں آتا ہوں ؟،مولانا کی تصویر پر تنقید بلا جواز ہے “۔اقرار الحسن کے اس طرح سے دفاع کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ اقرار الحسن کے اس طرح سے دفاع کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*