بنیادی صفحہ / اہم خبریں / 62 سالہ ارب پتی کی نوجوان لڑکی سے شادی، پھر !

62 سالہ ارب پتی کی نوجوان لڑکی سے شادی، پھر !

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ادھیڑ عمری میں جوان لڑکی سے شادی کرنا بے حد مہنگا پڑ گیا۔ بیچارہ ایک ایسی غلطی کر بیٹھا کہ بپھری ہوئی بیوی کے غضب کا نشانہ بن کر جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔


دی مرر کے مطابق 62 سالہ ایمنائے وانسیلا نے 22 سالہ لڑکی نیتیا سانگدوان سے شادی کر رکھی تھی۔ وہ دونوں ایک فارم ہاﺅس میں مقیم تھے اور بظاہر ان کی زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی۔ گزشتہ روز نیتیا اپنے شوہر کے کپڑے دھو رہی تھی کہ اس کی پتلون کی جیب سے کونڈم نکل آیا۔یہ چیز دیکھ کر اس کے دل میں شک پیدا ہو گیا کہ اس کے شوہر نے کسی اور خاتون سے بھی جسمانی مراسم استوار کر رکھے تھے۔ وہ سخت غصے کے عالم میں شوہر کے پاس گئی اور اس سے وضاحت طلب کی، جس پر وہ بھی غصے میں آ گیا اور دونوں کے درمیاں جھگڑا شروع ہو گیا۔ شدید غصے کے عالم میں نیتیا نے باورچی خانے سے چھری اٹھائی اور شوہر پر حملہ کر دیا۔ وہ زخمی ہو کر باہر کی جانب دوڑا مگر گیراج میں جا کر گر گیا۔ نیتیانے اس کا پیچھا کیا اور گیراج میں جا کر ایک بار پھر اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے درجنوں بار اپنے شوہر کے جسم میں چھری گھونپی، یہاں تک کہ اس کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا۔


نیتیا نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسے ڈکیتی کے دوران قتل کا واقعہ قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس کی تفتیش کے دوران سچ اگلنے پر مجبور ہو گی۔ ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*