بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دوبئی کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے کے التوا کی افوا مسترد

دوبئی کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے کے التوا کی افوا مسترد

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے اجرا کا سلسلہ منقطع کیے جانے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی درخواست گزاروں کو ویزے کی معطلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پاکستانی شہریوں کو دبئی میں داخلے کے لیے ویزے کی درخواستوں کو وصول کیا جارہا ہے’۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کی جانب سے مبینہ طور پر ایک جعلی نوٹس جاری کیا گیا تھا جو سوشل میڈیا میں گردش کررہا تھا۔

جعلی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ‘متحدہ عرب امارات کی وزارت اور امیگریشن نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا اجرا عارضی طور پر معطل کردیا ہے تاہم جن کے پاس پہلے سے ویزے موجود ہیں وہ سفر کرسکتے ہیں’۔

اس خبر کی بازگشت مقامی میڈیا میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار کے حوالے سے سنائی دی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ویزے کی درخواستوں کو مسترد کررہی ہے۔

عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ پابندی ‘عارضی بنیادوں’ پر تھی اور یہ سروس 2018 کے آغاز میں بحال ہوگی۔

تاہم جی ڈی آر ایف اے نے ان تمام رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘صورت حال معمول کے مطابق ہے’۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*