بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نیا گھر خرید لیا، قیمت کتنی ہے ؟

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نیا گھر خرید لیا، قیمت کتنی ہے ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی نئی نویلی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ممبئی میں زیر تعمیر بلڈنگ ”اومکار 1973 “ کی اگلے سال 2018 میں تکمیل کے بعد اس کے فلیٹ میں شفٹ ہوجائیں گے جس کی کھڑکی سے نیلگوں سمندر آنکھوں کے سامنے ٹھاٹھیں مارتا ہوا نظر آئے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اومکار 1973 کی 35 ویں منزل پر 7 ہزار ایک سو 71 مربع فٹ کے فلیٹ میں منتقل ہوں گے جس کی قیمت 34 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے جوڑے نے دنیا بھر کے مشہور ڈایزائنر ز سے فلیٹ کی تزئین و آرائش کیلئے رابطہ کرلیا ہے، بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے بھی اسی بلڈنگ کی 29 ویں منزل پر فلیٹ بک کرارکھا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*