بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عرب ملک میں جنسی زیادتی کے بعد نوجوان خاتون کا قتل

عرب ملک میں جنسی زیادتی کے بعد نوجوان خاتون کا قتل

لبنان میں ایک نوجوان برطانوی خاتون سفارتکار کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور یہ کام ایک ایسے شخص نے کیا ہے کہ سن کر پاکستانی خواتین بھی پریشان ہو جائیں گی۔


میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ رابیکا ڈائیکس نامی یہ خاتون لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع برطانوی سفارتخانے میں کام کرتی تھی۔ گزشتہ دنوں وہ ’اوبر‘ ٹیکسی سروس کی ایک گاڑی کے ذریعے سفر کر رہی تھی کہ اوبر کے ڈرائیور نے ہی ویران علاقے میں اس پر حملہ کر دیا اور جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈبے میں پھینک دی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور نے کچرے کے ڈبے میں رابیکا کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے اس کا خاکہ بنوا کر مشتہر کیا تاکہ اس کی شناخت کی جا سکے۔ چند گھنٹوں بعد ہی اس کی شناخت ہو گئی اور اس کے فون سے ڈیٹا حاصل کرکے پولیس نے اوبر کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ولیس کے مطابق ملزم کی عمر 40سال کے لگ بھگ ہے اور اس کا نام طارق حیسو ہے۔ وہ 2015ءسے 2017ءکے درمیان منشیات رکھنے کے الزام میں بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔برطانیہ میں موجود رابیکا کے دل گرفتہ خاندان کا کہنا ہے کہ ”رابیکا کا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا اور ہم اس ناگہانی صدمے سے شاید کبھی نکل نہیں پائیں گے۔“

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*