بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر جانے کے باعث 8 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک بوگی آئی فائیو موٹر وے پر جا گری۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 30 میل فی گھنٹہ کے بجائے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔


اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔

امریکی حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن کے ٹرانسپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 80 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*