بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’گزشتہ رات میرا ریپ کیا گیا‘ خاتون کی شوہر کو شکایت،

’گزشتہ رات میرا ریپ کیا گیا‘ خاتون کی شوہر کو شکایت،

برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کر دی گئی۔ صبح اس نے اپنے شوہر کو اس کے متعلق بتایا اور دونوں نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو ایسا انکشاف ہوا کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ریڈنگ اس خاتون نے اس رات ایک پارٹی میں شرکت کی جس کے بعد وہ شراب خانے چلی گئی اور وہاں کثرت شراب نوشی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی۔ باروالوں نے اس کے شوہر کو اطلاع دی جو اسے وہاں سے اٹھا کر گھر لے آیا۔

پہلے تو شوہر نے ڈی این اے کروانے سے گریز کرنے کی کوشش کی لیکن بیوی نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا ڈالا۔ نتائج میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ خاتون کا شوہر ہی تھا جس نے نشے کے باعث بے ہوش بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریڈنگ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*