بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’مردوں کوکونسی خواتین سب سے زیادہ پسند آتی ہیں؟

’مردوں کوکونسی خواتین سب سے زیادہ پسند آتی ہیں؟

خواتین کی وہ کونسی خوبیاں ہیں جو انہیں مردوں کی نظر میں دلکش بناتی ہیں؟ اگرچہ عام لوگوں کی اس کے بارے میں بہت سی مختلف آراءہو سکتی ہیں لیکن سائنسدانوں کا کچھ باتوں پر بڑی حد تک اتفاق ہے۔ اس موضوع پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر گراہم فلینگن کہتے ہیں کہ جب کوئی مرد کسی خاتون پر نظر ڈالتا ہے تو لا شعوری طور پر وہ پہلی بات یہی سوچتا ہے کہ حصول اولاد کے لئے وہ کتنی موزوں ثابت ہو گی۔ اس حوالے سے گزشتہ کئی دہائیوں کی تحقیقات میں خواتین کی ایسی بہت سی خوبیوں کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہیں جو قدرتی طور پر انہیں افزائش ِ نسل کے لحاظ سے زیادہ بہتر ثابت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جن خواتین میں یہ خوبیاں پائی جاتی ہیں وہ مردوں کو زیادہ دلکش محسوس ہوتی ہیں ۔ پتلی کمر اور کشادہ کولہے ان میں سے نمایاں ترین خوبی ہے۔ اگر کمر اور کولہوں کی نسبت 0.7 ہو تو اسے آئیڈیل سمجھا جاتا ہے کیونکہ متعدد تحقیقات کے مطابق اس نسبت کے اعضاءکی مالک خواتین تولیدی زرخیزی میں بہترین ہوتی ہیں۔
اسی طرح خواتین کی آواز کا باریک ہونا بھی مردوں کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ نسوانیت کی نشانی سمجھی جاتی ہے ۔ خوبصورت اور ملائم بال ایک اور ایسی خوبی ہے جو مردوں کو عورت کی اچھی صحت کی خبر دیتی ہے اور وہ اسے بطور شریک حیات زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اسی طرح خواتین کی مسکراہٹ بھی مردوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں اہم مقام رکھتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ مسکرانے والے مردوں میں خواتین کچھ خاص دلچسپی نہیں لیتی ہیں۔ اسی طرح میک اپ کا کم استعمال اور سرخ لباس بھی خواتین کو زیادہ دلکش بناتا ہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*