بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سندھ میں بچے سمگل کرنے کا انکشاف

سندھ میں بچے سمگل کرنے کا انکشاف

سندھ سے بچوں کو مبینہ سمگلنگ کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیرون ملک میں مقیم افراد بچوں کو گود لینے کی آڑ میں شیر خوار اور کم عمر بچوں کو بیرون ملک لے جا رہے ہیں۔ بچوں کو کون گود لے رہا ہے کہا لیجایا جا رہا ہے؟ محکمہ سماجی بہبود سندھ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے کہا کہ بچوں پر کام کرنے والی این جی اوز بچے جنوبی افریقہ بھیج رہی ہیں۔ مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نژاد آتے ہیں اور این جی اوز کے ذریعے بچے لے جاتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہسپتال سے غائب ہونے والے نومولود اور گمشدہ بچے بھی این جی اوز کے ذریعے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ سندھ سرکار کی وزیر نے بتایا کہ بچوں پر کام کرنے والی این جی اوز کو متعدد مرتبہ بلایا مگر وہ نہیں آئیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*