بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ترکی کا مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ترکی کا مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

یر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان جسٹس اینڈ ڈویپلمنٹ پارٹی کے جلسے سے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی او آئی سے کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم سے جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے۔
واضح رہے کہ ترکی نے امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی تھی اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی دباو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*