پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لوگوں کواپنا ’’ بڑا بھائی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سنو اوکاڑہ والو! ’’ میںآپ کا بڑا بھائی ہوں ،
میں نے پوری دنیا گھوم کر دیکھی ہوئی ہے،ہرکرپٹ سیاستدان نوازشریف کے ساتھ کھڑاہے اور میاں صاحب اپنی چوری بچانے کے لیے عدالت پرحملہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف آپ ایک طرف میں دوسری طرف سے نکلوں گا،دیکھیں گے عوام کس کے ساتھ ہیں؟خواجہ سعد رفیق سے بھی پوچھوں گا تمہارے پرائزبانڈکیسے نکلتے تھے؟۔شہبازشریف صاحب! آپ کا ڈراما ختم ہوچکا، لوگ آپ کو سمجھ چکے ہیں جبکہ ہم وزیراعلی پنجاب کیخلاف نیب میں جائیں گے کیونکہ ان کے خلاف نئی چیزیں آئی ہیں.
