بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دو دریا قتل کیس: گواہان نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا

دو دریا قتل کیس: گواہان نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی: دو دریا قتل کیس میں تین گواہان نے مرکزی ملزم خاور برنی اور شریک ملزم عبدالرحمٰن کو شناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے پانچ ملزمان خاور برنی، عبدالرحمٰن، حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا۔

عدالت کے روبرو استغاثہ کے تین گواہان نے خاور برنی اور عبدالرحمٰن کو شناخت کیا۔

گواہان کے مطابق ملزم عبدالرحمٰن وقوع والے دن مرکزی ملزم خاور برنی کے ہمراہ تھا، عبدالرحمٰن نے گاڑی کے شیشے توڑے اور اسلحہ بھی استعمال کیا۔

گواہان نے ملزم رضا برنی، حسن برنی اور حیدر حسین برنی کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔

تاہم کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان حسنین حسین برنی، حارث حسین برنی، دانش، حماد، نعمان، عمر پِروانی اور خاتون مہک کے ساتھ ان تینوں کو بھی شریک ملزم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: دودریا میں حادثے کے بعد فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فائرنگ میں استعمال ہونے اسلحے میں عبدالرحمٰن کا اسلحہ بھی شامل تھا۔

دوسری جانب سیشن جج نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم خاور برنی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس کی نشاندہی پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم خاور برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف تفتیشی افسر نے سیشن جج سے رجوع کیا۔

سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*