بنیادی صفحہ / اہم خبریں / توند سے نجات چاہتے ہیں؟ تو یہ غذا نہ کھائیں

توند سے نجات چاہتے ہیں؟ تو یہ غذا نہ کھائیں

ایک بہت عام سوال جو آج کل لوگ آن لائن یا ایک دوسرے پوچھتے ہیں، وہ ہے پیٹ کی اضافی چربی یا توند کو کیسے گھٹائیں؟

توند درحقیقت چربی کی سب سے خطرناک قسم ہے جو کہ متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

ویسے تو جسمانی وزن میں کمی لانا ایک سست عمل ہوتا ہے مگر کچھ غذاﺅں اور ورزش کے ذریعے اس کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے، خصوصاً درست غذا کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے

اور اس سے بھی زیادہ اہم نقصان دہ غذاﺅں سے دوری ہے اور اگر آپ توند سے جلد نجات چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سے ایک چیز کو نکال دیں یا استعمال کم کردیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔

زیادہ میٹھے پکوان ذیابیطس ٹائپ ٹو اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کے ساتھ ساتھ توند کی چربی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں اور میٹھے مشروبات کا لگاتار استعمال بھی اس جسمانی بدنمائی کے لیے کافی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ کس طرح چینی کے استعمال میں کمی لاکر توند کی چربی کو گھلایا جائے؟

تو اس کے لیے جو دنیا بھر میں غذائی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے اسے کیتون زا غذا کا نام دیا گیا ہے۔

اس غذائی حکمت عملی میں پروٹین، سبزیاں، اجناس اور چکن و مچھلی وغیرہ کا استعمال بڑھا کر نقصان دہ اشیاءخصوصاً چینی کا استعمال محدود کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟

ویسے اگر یہ مشکل ہو تو صبح چائے یا دلیہ میں ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی کو چھڑک کر استعمال کرلیں۔

یہ مصالحہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ معدے کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پاکر توند پر چند ہفتوں یا مہینوں میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*