بنیادی صفحہ / اہم خبریں / برطانیہ کی مشہور خاتون سیاستدان پاکستان بھاگ آئیں،

برطانیہ کی مشہور خاتون سیاستدان پاکستان بھاگ آئیں،

ایک برطانوی خاتون سیاستدان اپنی گرفتاری سے بچنے کےلئے اپنے ملک سے روپوش ہونے کے بعد پاکستان آگئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سام ناز نامی ایک برطانوی خاتون سیاستدان پاکستان آگئی ہیں تاہم ا ن کی غیر موجودگی میں ہی ایک برطانوی عدالت نے انھیں تین ماہ کی قید سنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سام ناز نے اپنے سٹور پر آئے ایک گاہک سے لڑائی جھگڑا کیا ۔اور اس سے ہاتھا پائی کی تھی جس کا بیچ بچا ئو کرانے کے ایک مسلمان آیا،
تو گاہک اس مسلمان کی آڑ میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کے بعد سام ناز نے اس مسلمان کو حرامی اور غیر ملکی کہتے ہوئےاس پر الزام لگا دیا کہ تم نے اس کو فرار ہونے میں مد د دینے کےلئے بیچ بچا ئو کروایا ہے۔ مسلمان شہری اپنی اس تذلیل کے خلاف عدالت چلا گیا ۔اس کی درخواست پر عدالت نے سام ناز کو قصور قرار دیا اور تین ماہ کی قید سنا دی لیکن اس وقت تک سام ناز پاکستان پہنچ چکی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سام ناز عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے مد مقابل آکر رکن پارلیمنٹ کا الیکشن لڑ چکی ہیں جس میں ان کی پانچویں پوزیشن تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*