بنیادی صفحہ / اہم خبریں / یا اللہ خیر ۔۔ پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔ پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ۔۔

مقامی ریفائنریز کی متوقع بندش نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی، جس کے باعث متعلقہ مقامی کمپنیاں سفری اور سیکیورٹی طیاروں کے لیے مطلوبہ تیل فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔تین درجن سے زائد ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی کمیٹی آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل (او سی اے سی) نے پیٹرولیم ڈویژن کو کہا ہے کہ ریفائنریز کو مسلسل پیداوار کم کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا
جس کے بعد اب وہ مکمل بندش کے نقطہ پر پہنچ چکی ہیں اور یہ معاملہ جیٹ فیول پر اثر انداز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی صنعت اکتوبر میں تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش کے بعد سے اور گذشتہ 6 ہفتوں سے مستحکم ہونے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم سلطان سکندر راجا جو ان دنوں آئل کمپنیوں کے بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی اور سنگاپور گئے ہیں، کو او اے سی اے کی جانب سے خط لکھا گیا،جس میں کہا گیا کہ تمام ہوائی اڈوں کو جیٹ ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اس کے علاوہ کمی تمام پیٹرولیم منصوعات کی فراہمی میں گہرا اثر ڈال رہی ہے اور یہ اثر خاص طور پر ہوائی اڈوں کے لیے جے پی 1 اور ایئر فورس کے لیے جے پی 8 کی موجودگی پر پڑ رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*