بنیادی صفحہ / اہم خبریں / معروف اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ دنیا والوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا

معروف اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ دنیا والوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا

نیویارک(نیوز ڈیسک)شراب کو صرف مذہب ہی ممنوع قرار نہیں دیتا بلکہ جدید سائنس نے بھی اس کے نقصانات کھول کر بیان کر دئیے ہیں۔ ڈاکٹر بھی اس لعنت سے پرہیز کی ہدایت کرتے ہیں، لیکن حیرت ہے کہ ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ میلا کیونس نا صرف خود دل کھول کر شراب پیتی ہیں بلکہ اپنی ننھی بیٹی کو بھی پلاتی ہیں۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی تین سالہ بیٹی کو اس کی پیدائش کے دن سے ہی شراب نوشی کروا رہی ہیں۔

میلا کیونس نے ایک حالیہ انٹرویومیں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی ایزابیلا کو شروع سے ہی چند قطرے شراب پلاتی رہی ہیں اور اب جبکہ وہ تین سال کی ہو چکی ہے تو تھوڑی سی زیادہ مقدار پینے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی یہودی روایات کے مطابق ہر ہفتے کے دن بیٹی کو شراب پلاتی ہوں۔ہم گھرپر ہی یوم السبت (یہودی مذہب کی ہفتہ وار چھٹی) مناتے ہیں۔ سبت کے روز شراب پی جاتی ہے اور ہم سب کے ساتھ میری بیٹی بھی شراب پیتی ہے۔ میں نے اس کی پیدائش کے دن سے ہی اسے چند قطرے پلانے شروع کردئیے تھے۔ وہ اسے بہت پسند کرتی ہے اور میں اس میں کچھ حرج محسوس نہیں کرتی۔ ہم دونوں میاں بیوی بچوں کی الگ انداز میں پرورش کے قائل ہیں۔“

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*