بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اس خبر نے عالم اسلام میں ہلچل مچا دی

اس خبر نے عالم اسلام میں ہلچل مچا دی

سیرت طیبہ کے تاریخی مقامات اور مکہ مکرمہ کی تاریخ کے اسکالر ڈاکٹر سمیر احمد برقہ نے واضح کیا ہے کہ مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنویں تھے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ا س وڈیو کلپ کے جواب میں کہا ہے کہ مسجد الحرام میں آب زمزم کا کوئی نیا کنواں دریافت نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ درست نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخ کی معتبر کتابوں سے رجوع کرنے پر یہ حقیقت معلوم ہوئی ہے کہ مکہ کے مورخین اور مقدس شہر نیز اطراف میں آبی ذرائع کے ماہرین اپنی تحریروں ، دستاویزات اور کتابوں میں تحریر کر چکے ہیں کہ مطاف اور مسجد الحرام کا احاطہ زیر زمین آبی ذخائر سے مالا مال ہے ۔مسجد الحرام میں آب زمزم کے کنویں کے علاوہ مزید 28 کنویں موجود ہیں۔ آب زمزم کے کنویں کے قریب 3 کنووں کی موجودگی کا زیادہ امکان ہے جو آب زمز م کے کنویں سے 80 تا 100 میٹر دور ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*