بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد: بینظیر ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینظیر ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کے سامان سے تیس بور کا پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بے نظیرائیرپورٹ سے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*