بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پورے ملک کی قسمت بدل گئی،،

پورے ملک کی قسمت بدل گئی،،

لغاریہ میں پولیس نے بدمعاشوں کا ایک گروہ پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا اور انہیں وہاں پڑی ہوئی ایسی قیمتی ترین چیز مل گئی کہ جس نے پورے ملک کی قسمت بدل کر رکھ دی۔


میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی گرفتاری کے لیے جس عمارت میں چھاپہ مارا وہاں بڑی مقدار میں ورچوئل کرنسی ’بِٹ کوائن‘ (Bitcoin)پڑی تھی۔ یہ کرنسی انٹرنیٹ کے ذریعے لین دین میں استعمال ہوتی ہے اور جرائم پیشہ افراد بین الاقوامی جرائم میں حاصل ہونے والی رقم اس کے ذریعے ایک دوسرے کو منتقل کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمارت سے برآمد ہونے والے بِٹ کوائنز کی مالیت 3ارب 30کروڑ ڈالر (تقریباً3کھرب 30ارب روپے) تھی جس سے بلغاریہ کاقرض آدھے سے زیادہ ادا کیا جا سکتا ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ بلغارین حکام نے اس کرنسی کا کیا کیا ہے۔پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ”چھاپے میں متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جو بِٹ کوائن کی صورت میں بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کر رہے تھے اور رقم محفوظ کر رہے تھے کیونکہ اس کرنسی کا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے اور ان کا کالا دھن پکڑا نہیں جاسکتا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*