ہور: ملتان روڈ پر زیر تعمیر مکان میں سامان منتقلی کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر زیر تعمیر گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مکان زیرتعمیر تھا اوراس کی چھت پر لوہے کے سریئے منتقل کئے جارہے تھے کہ اچانک ایک سریا ہائی وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
