بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی شہری نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی بیک وقت 2سعودیوں سے کردی

سعودی شہری نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی بیک وقت 2سعودیوں سے کردی

ایک 50سالہ سعودی شہری نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی بیک وقت 2سعودیوں سے کردی۔ پبلک پراسیکیوشن نے شکایت موصول ہونے پر دلہن کے باپ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
عکاظ اخبار کے مطابق دلہن کے باپ نے پہلے شخص سے اپنی بیٹی کی شادی کی۔ میاں بیوی 2ماہ ایک ساتھ رہے۔ دلہن ملنے ملانے کیلئے اپنے باپ کے گھر آئی اسی دوران اس کا شوہر جدہ سے باہر چلا گیا۔ وہ یہ اطلاع ملنے پر حیرت زدہ رہ گیا کہ اس کی بیوی کسی اور کے نکاح میں چلی گئی ہے اور اب نئے شوہر کے ہمراہ رہ رہی ہے۔ پہلے شوہر نے دوسرے شوہر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے بتایا کہ میں اس خاتون کا شوہر ہوں جس سے تم نے حال ہی میں شادی کی ہے۔ وہ اب تک میرے نکاح میں ہے۔ اس پر دوسرے شوہر نے کہا کہ جسے تم اپنی بیوی بتا رہے ہو وہ میری بیوی ہے اور میرے ہمراہ گھر میں رہ رہی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*