بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ملک کے بڑے شہرسے 34 افراد گرفتار کیاکررہے تھے ؟جان کرآ پ بھی کہیں گے کہ پولیس کوپہلے ہوش کیوں نہیں آیا

ملک کے بڑے شہرسے 34 افراد گرفتار کیاکررہے تھے ؟جان کرآ پ بھی کہیں گے کہ پولیس کوپہلے ہوش کیوں نہیں آیا

ولیس نے شہر میں ریسنگ اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 34 افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار ریسنگ کے تنازع کے دوران کراچی میں سی ویو کے مقام پر فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے بعد پولیس کو ہوش آگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کے حکم پر ون ویلنگ اور ریس لگانے والے موٹر سائیکل اور کار سواروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 34 افراد کو حراست میں لے کر ان کی 14 موٹر سائیکلیں اور6 گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے 2 کار سواروں کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس سے ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی۔ پولیس کی جانب سے سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور شیشوں پر چڑھی سیاہ پنیاں کھرچ کر اتاری جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی ڈبل کیبن کو بھی سیاہ شیشوں کے باعث روکا گیا ہے، تاہم شور شرابا کرنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پولیس سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیو ں کے بجائے شہر سے قتل و غارت گری کا خاتمہ کرے، تاہم میں بھی موٹرسا ئیکل کی ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کے خلاف ہوں۔
پولیس نے فیصل واوڈا کی گاڑی کے سیاہ شیشوں سے پنی اتارے بغیر جانے کی اجازت دیدی۔وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی سی ویو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ریس لگانے والوں، سیاہ شیشے والی گاڑیوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے، ان کے خلاف کارروائیاں پہلے سے جاری ہیں تاہم اب سختی کی جارہی ہے، ہماری کارروائیوں سے ایک بھی جان بچ گئی تو ہم سمجھیں گے کہ ہم کامیاب ہوگ

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*