بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاکستان تحریک انصاف آج جڑانوالہ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی

پاکستان تحریک انصاف آج جڑانوالہ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کےشہر جڑانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج ریلوے گراؤنڈ جڑانوالہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے پنڈال سج گیا، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گئی۔

جلسہ گاہ میں ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے اور 30 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی، ابرار الحق اور فاروق شاد بھی شر کت کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*