بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سپریم کورٹ اورنج لائن ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ اورنج لائن ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پرفیصلہ آج سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ آج اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔

عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 17 اپریل 2017 کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اورنج لائن منصوبے سے متعلق پنجاب حکومت اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں داخل کیں تھی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو لاہور شہرکے تاریخی مقامات کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔

عدالت نے شالا مار باغ، چوبرجی ، گلابی باغ، ایوان اوقاف، جی پی اوبلڈنگ، بدھو کا آوہ، مزار دائی انگہ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ سمیت 11 تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیرات کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*