بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پشاورائیرپورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاورائیرپورٹ پر دبئی سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور: ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے ایک کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طاہرعلی نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سونے کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے، ملزم طاہرعلی نے سونا اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا اور اس کا تعلق صوابی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*