بنیادی صفحہ / اہم خبریں / حلقہ این اے 120۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم !الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نوا ز بارے دھماکے دار اعلان کردیا

حلقہ این اے 120۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم !الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نوا ز بارے دھماکے دار اعلان کردیا

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نہ اُٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں ۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن نے جواب میں کہاکہ آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اُٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان آ کر حلف نہیں لے سکیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے حلف کے بغیر بیگم کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*