بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کوئٹہ میں پولیس افسروں پر خود کش حملوں کے سہولت کار گرفتار

کوئٹہ میں پولیس افسروں پر خود کش حملوں کے سہولت کار گرفتار

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملے میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ ماہ ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملہ کرانے والے سہولت کاروں کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف سی اور پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل پر حملے کے لئے خود کش بمباروں کو افغانستان میں لانے والے 2 سہولت کاروں کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت محمود اور سلیم سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق چمن سے ہی ہے، دونوں ملزمان نے ناصرف چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کی بلکہ وہ دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکے میں ڈی آئی جی حامد شکیل شہید
صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی بلوچ نے آج تک کسی پنجابی کو قتل نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا اور دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں اور بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے ملزمان کو بھی 50 ہزار روپے کی رقم افغانستان سے ہی ادا کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب برداشت سے باہر ہوچکا ہے سارے افغان مہاجرین کو ہر صورت اپنے ملک واپس جانا ہوگا، ان مہاجرین کی وجہ سے ہمارا اخلاقی، مالی اور سماجی نقصان ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قرنیاں دیں اٗنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
لائک

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*