بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ہیواوے کا آنر وی 10 فلیگ شپ فون متعارف، نئے فیچرز شامل

ہیواوے کا آنر وی 10 فلیگ شپ فون متعارف، نئے فیچرز شامل

چینی کمپنی ہیواوے نے کچھ عرصے قبل اپنے فلیگ شپ فونز میٹ ٹین اور میٹ 10 پرو متعارف کرائے تھے جو کہ کافی مہنگے ہیں، مگر ویسے ہی فیچرز سستے فون میں لینا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو اس کمپنی کے سب برانڈ آنر ویو ٹین یا وی ٹین پیش کردیا گیا ہے جو کہ ایسا فلیگ شپ فون ہے جو کافی سستا اور جدید ترین فیچرز سے لیس ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

5.99 انچ کی ایل سی ڈی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین کا ریشو 18:9 ہے اور اس برانڈ کے دیگر ماڈلز سے بالکل مختلف ہے۔

کمپنی کے مطابق میٹل باڈی ہونے کے باوجود ہاتھ میں وزن محسوس نہیں ہوتا جبکہ 3750 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

میٹ ٹین سیریز کی طرح اس فون میں بھی ہیواوے نے کیرن 970 چپ سیٹ کو استعمال کیا ہے یا آسان الفاظ میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس فون ہے۔

فون کے اندر سکس جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی ہیواوے کے دیگر فونز کی طرح ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق اسے پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کے بیک پر 16 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ کلر کیمرہ اور 20 میگا پکسل مونوکروم کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ آئی فون کی طرح دھندلے پس منظر یا بوکہا ایفیکٹس کے فیچر سے لیس ہے۔

اس کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے، تیز چارجنگ کے لیے کوالکوم کے کوئیک چارج 3.0 ٹیکنالوجی دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا میٹ 10 لائٹ فون متعارف

فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی نے اپنے سسٹم ای ایم یو آئی 8.0 کے ساتھ ملا کر پیش کیا ہے۔

چین میں تو یہ فون اب لوگوں کے لیے دستیاب ہے جس کے تمام ماڈل چند منٹوں میں فروخت ہوگئے، تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں یہ جنوری میں 499 ڈالرز تک (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*