بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’میرے شوہر نے میری یہ چیز دھودی، سوچ رہی ہوں طلاق دے دے‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں نے آسمان سر پر اٹھالیا

’میرے شوہر نے میری یہ چیز دھودی، سوچ رہی ہوں طلاق دے دے‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں نے آسمان سر پر اٹھالیا

میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی کئی طرح کی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے خاوند پر ایک ایسی وجہ سے برہم ہے کہ جان کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر اس خاتون نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے خاوند نے ایسی بیہودہ حرکت کر ڈالی ہے کہ وہ طلاق کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں لکھا ہے ”ہم متعدد سالوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے مزاج کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔ میرا خاوند اس سے پہلے بھی کئی احمقانہ حرکات کرچکا ہے لیکن آج تو حد ہی ہوگئی۔ اس نے میرا ہینڈ واش اونلی انڈرویئر (جسے صرف ہاتھ سے دھونا چاہیے) واشنگ مشین میں دھو ڈالا ہے۔ اس نے میرے انڈروئیر کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ یہ بالکل تباہ ہوگیا ہے اور دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔ میں اپنے خاوند کی حماقتوں کو اب تک برداشت کرتی رہی ہوں لیکن اب معاملہ میری برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔ میں بے حد ناراض ہوں۔ کیا میں حق بجانب نہیں ہوں کہ اس سے طلاق لے لوں؟“
س خاتون کے عجیب و غریب مﺅقف پر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔ اور تو اور، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اس کی کھل کر مزمت کی ہے۔ ایک خاتون نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”یہ حیرت کی بات ہے کہ ایک انڈروئیر کی وجہ سے آپ اپنے شوہر سے علیحدٰہ ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ کیا آپ کے ازدواجی رشتے سے یہ انڈروئیر زیادہ قیمتی ہے؟“ ایک اور خاتون نے سوال اٹھایا ” آپ اپنے انڈروئیر کے خراب ہونے پر برہم ہیں لیکن آپ نے اسے خود کیوں نہیں دھو لیا؟ اپنا کام شوہر سے کروانے میں تو آپ کوئی مضائقہ نہیں سمجھتیں، لیکن اتنی سی بات پر طلاق تک پہنچ گئی ہیں۔ ناقابل یقین! “

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*